1 ستمبر 2013 - 19:30
شامی فوج کی مزید کامیابیاں، غوطہ شرقیہ میں ۲۸ دھشتگرد ہلاک

شامی فوج نے دھشتگردوں کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے غوطہ شرقیہ میں ۲۸ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے آج ’’عدرا‘‘ اور’’ الغوطہ الشرقیہ‘‘ کے علاقے میں مزید ۲۸ دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔النشرہ نیوز ایجنسی نے موقع پر حاضر ہو کر دھشتگردوں کے جسدوں کی تصویریں شائع کی ہیں اور اس خبر کی تصدیق کی ہے۔